اپریل 17, 2026

منڈی بہاؤالدین: ڈرگ کنٹرولر اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کا جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری اور دو گوداموں پر چھاپہ،بھاری ادویات برآمد،مالک بھی گرفتار

منڈی بہاولدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پھالیہ عطاء المصطفی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کرن ٹریڈنگ کمپنی (نزد پنجاب سنٹر) منڈی بہاوالدین میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر ریڈ کیا، جہاں پر جعلی ادویات تیار کی جا رہی تھیں۔ جن میں پائیوڈین جو کہ ایک ایلوپیتھک دوائی ہے وہ مختلف کمپنیز کی بنائی جا رہی تھیں، جس میں بروکس فارما، کوہ نور فارمہ اور فارما وائز فارما کی جعلی پائیوڈین، جعلی ڈیٹول اور بیٹنو ویٹ کریم کا بہت بڑا سٹاک پکڑا گیا جبکہ نشان دہی پر مزید دو گوداموں پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں پر انہی ادویات کا بھاری سٹاک موجود تھا جو کہ قبضے میں لے کر تینوں جگہوں کو سیل کر دیا گیا اور ملزم مظہر کو گرفتار کرنے کے بعد سیمپلز ڈرگ ٹیسٹنگ لیباٹری لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف کاروائی پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈرگ ٹیم منڈی بہاوالدین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔