اپریل 18, 2026

یوم قرارداد پاکستان، میونسپل کمیٹی ڈنگہ میں پرچم کشائی کی تقریب آج صبح ساڑھے 8 بجے ہوگی

ڈنگہ(احتشام اللہ اسلم)یوم قراردادپاکستان کے حوالے سے آج 23مارچ 2024ء بروز ہفتہ صبح ساڑھے 8بجے میونسپل کمیٹی ڈنگہ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی۔ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں معززین شہر و حلقہ کے ہمراہ پرچم کشائی کرینگے۔چیف آفیسر بلدیہ ڈنگہ سید سروش اقبال کی ہدایت پر شہریوں کو تقریب میں شرکت کیلئے باضابطہ اطلاعات جاری کر دی گئی ہیں۔