کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)چوہدری شاہد رضا کوٹلہ ایم پی اے پی پی 28 گجرات کی کاوشوں سے موضع لنگڑیال کے دو متحارب فریقین میں صلح۔
مقتول محمد رضا ولد محمد ارشد پہاڑیہ کیس کے حوالے سے تمام تر غلط فہمیاں اور گلے شکوے دور فریقین ڈیرہ کوٹلہ پر بغل گیر ہوگئے۔
چوہدری شاہد رضا کوٹلہ ایم پی اے پی پی 28 گجرات نے فریقین حاجی وحید لنگڑیال، ماسٹر مہندی لنگڑیال گروپ کی مدعی مقدمہ محمد ارشد لنگڑیال وغیرہ سے صلح کروا دی۔ فریقین ڈیرہ لنگڑیال روڈ کوٹلہ پر گلے شکوے دور ہونے کے بعد آپس میں بغل گیر ہوگئے۔

چوہدری شاہد رضا کوٹلہ ایم پی اے پی پی 28 گجرات کے ڈیرہ پر صلح کے اکٹھ میں چودھری محمد ارشد لنگڑیال پہاڑیہ، حاجی وحید لنگڑیال، ماسٹر مہندی خاں، مولوی اعجاز لنگڑیال، سمیت معززین دیہہ شریک ہوئے صلح میں چوہدری شاہد رضا کوٹلہ ایم پی اے پی پی 28 گجرات اور انکے قریبی مرزا بشارت حسین ککرالی، چودھری طارق مہر ککرالی، چوہدری ارشد بنگیال، ترجمان چودھری شفیق لنگڑیال، راجہ حق نواز بابر اور میڈیا کوارڈینیٹر فہد مغل نے اہم کردار ادا کیا۔





