اپریل 17, 2026

عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کی۔اجلاس میں ضلع کونسل کی جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تمام منصوبہ جات کو مقررہ معیارو مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔