جہلم (پریس ریلیز) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSکے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات حکومت پاکستان کو لوکل/ریجنل اخبارات کی رجسٹریشن فیس کا پرانا نوٹیفکیشن بحال کرنا ہوگا.جس میں پریس رجسٹرار ناٸلہ مقصود مرحومہ نے 2019ء میں APRNSکے مطالبہ پر لوکل/ریجنل اخبارات کی رجسٹریشن اور NOCفیس 10ہزار سے کم کرکے ایک ہزار کی تھی اور اس پر عملدرآمد بھی ہو گیا تھا لیکن کچھ عرصہ بعد غیر قانونی طور پر کراچی ،راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور کے لوکل اخبارات سے رجسٹریشن فیس 10ہزار وصول کرنا شروع کر دی گٸی جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے غلام مرتضیٰ جٹ صدر APRNSنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر 2019ء کےنوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ،راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور کے 4صفحات والے لوکل اخبارات کی رجسٹریشن فیس بھی ایک ہزار کی جاٸے آج اس سلسلہ میں APRNSکے وفد نے وفاقی محتسب ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ذمہ داران سے ملاقات کر کے اس معاملہ پر بات چیت کی اگر جلد از جلد رجسٹریشن فیس کے نوٹیفکیشن 2019ءپر مکمل عملدرآمد نہ کیا گیا تو APRNS وفاقی محتسب اور اسلام آباد ہاٸی کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگی۔




