اپریل 17, 2026

کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں گرینڈ قرآن ٹیچرز ٹریننگ سیشن ہونے جا رہا ہے :: رانا رفاقت علی

منڈی بہاوالدین (محمد زاہد خورشید) کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کرسٹل میرج ہال منڈی بہاؤالدین میں قرآن ٹیچرز ٹریننگ سیشن 26 مارچ بروز منگل 15 رمضان المبارک کو ہو گا جس میں رانا رفاقت علی اسسٹنٹ لیڈ ٹرینر کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن ٹیچرز کو قرآن مجید کی ٹریننگ دیں گے.کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن قرآن مجید اور سنت رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کو عام کرنے میں سرگرم عمل ادارہ ہے ، رانا رفاقت علی