جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ڈی پی او جہلم نے تمام شہریوں کی شکایات کو تفصیلی سن کر متعلقہ افسران کو انکوائری مارک کرتے ہوئے شکایات کے ازالے کی ہدایات کیں،تمام متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر فوری انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم، میرے دروازے جہلم کی عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، جہاں شہری بغیرکسی انتظار کے اپنی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لئے تشریف لا سکتے ہیں،کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کے مسائل کی شنوائی اور کم وقت میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ




