ستمبر 11, 2026

تحریک منہاج القرآن ڈنگہ کے زیر اہتمام ”پانچ روزہ دروس عرفان القرآن“آغاز،پہلے روز علامہ محمود مسعود قادری کا خطاب،سیکڑوں افراد شریک

ڈنگہ(زمان اسلم)تحریک منہاج القرآن ڈنگہ کے زیر اہتمام ”پانچ روزہ دروس عرفان القرآن“کے سلسلے کا پہلا درس عرفان القرآن گذشتہ روز جامع مسجد حسنین کریمین ؓ کولیاں روڈ ڈنگہ میں منعقد ہو ا۔جس میں ”ہم،ہمارا دین اور ہماری زمہ داریاں“کے موضوع پر علامہ مولانا محمود مسعود قادری نے نہایت مدلل خطاب کیا۔نقابت کے فرائض علامہ محمد نجیب اکرم قادری نے سر انجام دیے،تلاوت قاری شفقات احمد قادری جبکہ نعت شریف معروف ثناء خوان قاری ابرار حسین قادری نے پیش کی۔حرف سپاس صدر تحریک منہاج القرآن ڈنگہ وحید اقبال قادری نے ادا کیے۔تقریب میں ڈنگہ اور گردونواح کے دیہات سے سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جن کیلئے باپردہ انتظامات کیے گئے تھے.درس عرفان القرآن کے آخر میں ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل ڈنگہ کی طرف سے مدرس علامہ محمود مسعود قادری کو شیلڈ پیش کی گئی۔یادر ہے کہ پانچ روزہ ماڈل دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا دوسرا درس عرفان القرآن کل 19مارچ بروز منگل صبح بعد نماز فجر جامع مسجد حسنین کریمین ؓ میں ہی انعقاد پذیر ہوگا جس سے ”اسلام میں عورت کا مقام و کردار“کے موضوع پر علامہ مولانا جمیل احمد زاہدخطاب کرینگے۔