اپریل 16, 2026

نونانوالی:برنالی چوک میں ایمبولینس اور موٹرسائیکل میں تصادم،موٹرسائکل سوار بچوں سمیت زخمی

نونانوالی(ڈاکٹر غلام شبیر)ڈنگہ کھاریاں روڈ پر واقع برنالی چوک میں ایمبولینس اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا۔مٹھو والد طارق ساکن نونانوالی اپنے موٹرسائیکل پر 2بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ہمراہ ڈنگہ کی طرف جارہاتھا کہ برنالی روڈ کی طرف سے آنے والی ایمبولینس کے ڈرائیور نے غلطی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔۔جس سے مٹھو ولد طارق کو ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ بچے بھی زخمی ہوگئے۔ایمبولینس ڈرائیور کے پاس لائسنس بھی موجودنہ تھا اور جہلم سے ڈیڈ باڈی برنالی چھوڑنے آیا ہواتھا کہ واپسی پر حادثہ پیش آگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسی ایمبولینس میں دلاور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو فارغ کر دیا گیا۔