کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کی وزارت اعظمیٰ کو پاگل کردینے والی جاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز سوچتا ہوں یہ پاگل کردینے والی جاب چھوڑ دوں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے کام کرنا آسان نہیں، یہ کام تو پاگل کردینے والا ہے مگر پھر بھی اگلے انتخابات تک تو کام کرنا ہی پڑے گا،روز خیال آتا ہے کہ یہ پاگل کردینے والی جاب چھوڑ کر سکون سے گھر میں بیٹھاجائے مگر میں یوں ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہوں، بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے اور کبھی کبھی بہت بیزاری محسوس ہوتی ہے،ایک سوال کے جواب میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ بہت برا وقت ہے، دنیا بھر میں جمہوریت خطرے میں ہے کیونکہ عوامی طاقت کے مظاہروں کو ٹرینڈ کا درجہ مل چکا ہے، لوگ جمہوری اقدار کو چھوڑ کر صرف عوامی طاقت کے مظاہروں کی بنیاد پر بات منوانا چاہتے ہیں۔




