اپریل 18, 2026

مریم نوازکی مداخلت سے ملیکہ بخاری کوبیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی بروقت مداخلت سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو بہن کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ملیکہ بخاری نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے سلسلے میں مدد کرنے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیاملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ان کا نام نو فلائی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔