اپریل 17, 2026

ایلیمنیٹر 3: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 186 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ایلیمنیٹر 3 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کرے گی۔ ایلیمنیٹر 3 کےلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پشاور زلمی نے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کیں۔حسیب اللّٰہ، پال والٹر اور سلمان ارشاد پشاور زلمی کے پلیئنگ الیون سے باہر ہوگئے جبکہ انکی جگہ حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایونٹ کے لیگز میچز میں ایک مرتبہ پشاور زلمی کامیاب رہی جبکہ ایک مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان مارا