فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ’کار انداز پاکستان‘ کیساتھ ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن کرنے کیلئے باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اپنا سسٹم خودکار بنانے اور معیشت ڈیجیٹائز کرنے پر بھر پور توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر دستاویزی معیشت کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں۔امجد زبیر ٹوانا کا کہنا تھا کہ کار اندازپاکستان، ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن میں معاونت کرے گا جس سے ٹیکس دہندگان کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور معاہدے سے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جاسکے گا۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹائزیشن معاہدے سے محصولات میں پائیدار اضافہ کیا جا سکے گا




