اپریل 18, 2026

ماہ رمضان میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا دورہ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ماہ رمضان میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ فیلڈ میں مسلسل متحرک، ڈپٹی کمشنر نے آج تحصیل پھالیہ میں مختلف دکانوں پر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہے ہیں۔ پرائس مجسٹریٹس نے آج کے دن اب تک 914 انسپکشنز کیں۔ناجائز منافع خوری پر 40 افراد کو ایک لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 4افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جبکہ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے