جون 1, 2026

سینیٹ میں بلوچستان کی 11 خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری

سینیٹ میں بلوچستان کی 11خالی نشستوں کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا۔ کوئٹہ سے جاری شیڈول کے مطابق پولنگ 2 اپریل کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔ انتخابات 7 جنرل نشستوں، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو، دو نشستوں پر ہوں گے، جن کیلئے 15 اور 16 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت 17مارچ کو ہوگی۔ 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ایپلیٹ ٹریبونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں موصول ہوں گے