اپریل 17, 2026

نگہبان رمضان پیکج میں مفت راشن کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی ماہ صیام کے دوران غریب اور مستحق عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے "نگہبان رمضان پیکج” کے تحت فوڈ ہیمپرز کی تقسیم جاری ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اختر عباس بوسال، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حمیدہ وحیدالدین نے وئیر ہاؤس میں فود ہیمپرز کی پیکنگ اور ڈیلوری پراسس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے”نگہبان رمضان پیکج” کے تحت ضلع بھر میں 73 ہزار 987سے زائد رجسٹرڈ غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیمپرز ان کی دہلیز پر مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں اس حوالے سے ضلع بھر میں 90ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فوڈ ہیمپرز میں اعلیٰ معیار کے 2 کلو چاول،2 کلو گھی، 2کلو چینی، 2 کلو بیسن اور 10 کلو آٹے کا بیگ شامل ہے۔تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی راشن کی فراہمی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ،محکمہ مال سمیت دیگر محکمہ جات اہم ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے مسلسل متحرک ہیں۔ نگہبان رمضان پیکج میں مفت راشن کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔