اپریل 18, 2026

ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے صوبائی محتسب آفس منڈی بہاولدین میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں اور بیشتر شکایات پر سائلین کو موقع پر ہی ریلیف دے دیا گیا

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب،ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے صوبائی محتسب آفس منڈی بہاولدین میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں اور بیشتر شکایات پر سائلین کو موقع پر ہی ریلیف دے دیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی محکموں کے افسران اپنی اپنی رپورٹس لے کر موجود تھے۔ انچارج وفاقی محتسب مشتاق احمد اعوان نے افسرا ان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سائلین کو بر وقت ریلیف فراہم کیا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ سائلین نے بر وقت شکایات کے ازاے اور انصاف کی فراہمی پر وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا۔ اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔جن پر کارروائی کے لئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے اور اگلی سماعت پر ان پر کاروائی ہو گی۔