اپریل 17, 2026

گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج کا بڑا اعزاز ، آل پنجاب باکسنگ اور ٹیک ونڈو مقابلہ جات میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کرلیا

گجرات (پریس ریلیز)گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج کا بڑا اعزاز,رواں ہفتے میں آل پنجاب باکسنگ اور ٹیک ونڈو مقابلہ جات کا انعقاد لاہور میں ہوا۔ جس میں پنجاب بھر کے کالجز کے طلبہ نے حصہ لیا۔ ان دونوں مقابلوں میں گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج بھمبر روڈ گجرات کے آئی سی ایس سٹیٹس سال اول کے ہونہار طالب عمر علی نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور دو گولڈ میڈل حاصل کرکے شان دار کامیابی حاصل کی۔انہی دو مقابلوں میں گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج گجرات کے ہی ایک اور طالب علم محمد ہمدان اسلم نے سلور میڈل اور برونز میڈل حاصل کیے۔ہمدان اسلم کے والد محمد عامر اسلم گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج گجرات کے سپورٹس کوچ بھی ہیں۔ یہ مقابلے ضلعی سطح سے شروع ہوکر ڈویژنل سطح اور آخر میں صوبہ پنجاب کی سطح پر منعقد ہوئے۔اس شان دار کامیابی پر متعدد علمی و ادبی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے دونوں طالب علموں کے اس اعزاز پر انھیں اور ادارے کے پرنسپل جناب پروفیسر محمد اکرم خان، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل بخاری، سپورٹس انچارج پروفیسر محمد اطہر اور فزیکل انسٹرکٹر پروفیسر وقار احمد کو خصوصی مبارک پیش کی اور ادارے کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔اس موقع پر مبارک باد پیش کرنے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع گجرات ڈاکٹر طاہر عزیز، پروفیسر سید افتخار علی شاہ،پروفیسر محمد آصف بٹ، پروفیسر ڈاکٹر ایم خالد فیاض،پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال،شاعر امروز پروفیسر احمد عطا، ڈاکٹر سیدامیر کھوکھر ، پروفیسر سید سعادت مہدی، پروفیسر محمد رضوان، پروفیسر محمد عاطف بٹ،پروفیسر رضا حسین، پروفیسر چوہدری شہزاد وڑائچ، پروفیسر ڈاکٹر جمشید اشرف سندھو، پروفیسر ڈاکٹر وسیم گردیزی، پروفیسر اظہر نسیم چیمہ، پروفیسر عارف چٹھہ، پروفیسر سہیل خالق، پروفیسر سید وقار افضل شاہ، پروفیسر راشد اللہ بٹ،پروفیسر سید عامر علی شاہ،پروفیسر راجا خالد، پروفیسر حافظ فراز جاوید،پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل اختر، پروفیسر ڈاکٹر محمد احتشام، پروفیسر ملک بلاول حسین، پروفیسر حسن نوشاہی، پروفیسر ڈاکٹر محمد خاور بوسالوی، پروفیسر جاوید ساغر،پروفیسر شہباز چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر جمال انور، پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود، پروفیسر ڈاکٹر سید علی اصغر، پروفیسر کاشف جیلانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد مبین بٹ،پروفیسر سید زین العابدین شاہ، پروفیسر محمد آصف حمید،پروفیسر محمد اظہر،پروفیسر فیصل سہیل،پروفیسر غلام مصطفیٰ، پروفیسر امتیاز نسیم، پروفیسر محمد اشفاق،پروفیسر محمد عادل عباس شیخ، پروفیسر حمزہ سیٹھی، سپرنٹنڈنٹ طارق جاوید، سپرنٹنڈنٹ رفاقت علی، سینئر کلرک منور حسین اور ایڈمن انچارج شاہزب شامل ہیں۔ میڈل حاصل کرنے والے طالب علموں عمر علی اور ہمدان اسلم نے کہا ہے کہ ہماری یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت کی مرہون منّت ہے۔