سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) صدر ارشد حسین قاضی کی قیادت میں سرائے عالمگیر پریس کلب (HOJ) کے چار رکنی وفد نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وفد میں چیئرمین چوہدری ارشد محمود، فنانس سیکرٹری احتشام شہزاد بٹ اور سینئیر صحافی ڈاکٹر تصور حسین مرزا شامل تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تحصیل سرائے عالمگیر میں سول ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی، ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل درآمد اور علاقہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفد نے تحصیل سرائے عالمگیر میں درپیش عوامی مسائل، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نے پریس کلب کے کردار کو سراہتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔





