اکتوبر 28, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف کا ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 6 پاکستانیوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 6 پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واقعے میں زخمی ہونے والے تمام پاکستانی شہریوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض میں قائم پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام کے ساتھ مسلسل اور قریبی رابطے میں ہے تاکہ متاثرین کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سفارتی حکام تمام متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکنہ مدد، طبی سہولیات اور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔