اکتوبر 28, 2026

خیبر پختونخوا میں فوج تعینات ، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نامہ نگار): وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کر دی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ فوج کی تعیناتی سول انتظامیہ کی معاونت اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی بھی فوج کے ذمہ ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026ء کو نافذ کی گئی ایمرجنسی کی مدت تک ہوگی۔ گورنر خیبر پختونخوا جی ایچ کیو سے مشاورت سے نفری کا تعین کریں گے جبکہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر دستوں کی تعداد طے کی جائے گی۔ پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق یہ حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا