ستمبر 21, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بڑے فیصلوں اور ملاقات کے اشارے، تین آپشنز سامنے رکھ دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دی گئی خصوصی گفتگو میں دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ امریکا ایران صورتحال اور کشیدگی سے متعلق فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، خطے میں بڑی اور اہم تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں جبکہ ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا وقت اب آ پہنچا ہے۔

امریکی صدر نے دورانِ انٹرویو ایران کو تباہ کرنے کی سخت دھمکی دینے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سامنے تین واضح آپشنز رکھے ہیں: پہلا، ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے؛ دوسرا، اس کی معیشت کو برباد کر دیا جائے؛ یا تیسرا، ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کر لے۔ انہوں نے تاکید کی کہ تباہی یا معاشی بربادی سے بچنے کے لیے ایران کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو امریکی ویزے جاری کیے گئے تھے۔