کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات نے ضلع بھر میں خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس کی 51 انسپکشنز کیں، جن کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر 24 بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے، 6 کارروائیوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور ایک فوڈ سیمپل بھی حاصل کیا گیا۔
اس دوران چیکنگ کے عمل میں 7 کلوگرام زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیائے خورونوش برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صحت مند، محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے اس طرح کی سخت چیکنگ اور کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔



