ستمبر 12, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات، کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ تحفہ میں پیش

پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں برطانوی بادشاہ چارلس سے خصوصی ملاقات کی۔ اس تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم آفیشلز بھی موجود تھے، جہاں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے دوستانہ گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تمام کھلاڑیوں کے دستخط والا ایک خصوصی بیٹ برطانوی بادشاہ کو تحفے کے طور پر پیش کیا۔

اس موقع پر برطانوی بادشاہ چارلس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استفسار کیا کہ کیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے، جس پر محسن نقوی نے انہیں بتایا کہ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک خاص تحفہ ہے۔ لندن میں ہونے والی یہ ملاقات اور تحفے کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں خوشگوار تعلقات کا مظہر ہے۔