پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 3 ایس ایم جیز، پستول اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی جیب سے افغان شناختی کارڈ بھی ملا ہے، اور اس کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
دوسری جانب پشاور ہی کے علاقے داؤد زئی میں واقع چوکی وزیر قلعہ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے اس واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔



