حیدرآباد (پرویز شیخ) چھٹے ایشین بیج گیمز 2026 چائنا میں شیف ڈی مشن کے فرائض انجام دینے والی سندھ سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی خاتونِ ثناء علی کے اعزاز میں حیددرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد حیدرآباد سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ صدر تقریب معروف تاجر رہنما، اسپورٹس و سوشل آرگنائزر اسلم خان دیسوالی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری پرویز احمد شیخ نے مہمان خصوصی ممبر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، نائب صدر ایس او اے، صدر سندھ آرچری ایسوسی ایشن و چیئرمین پاکستان آرچری فیڈریشن ثناء علی سے شرکاء کا تعارف کراتے ہوئے انہیں حیدرآباد آمد اور پی او اے کی جانب سے ذمیداری تفویض ہونے کے بعد چھٹے ایشین بیج گیمز 2026 چائنا میں شیف ڈی مشن کے فرائض کامیابی سے سرانجام دینے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت نے کہا کہ ثناء علی کا پاکستان کے دستے کی شیف ڈی مشن منتخب ہونا نہ صرف انکے لیئے بلکہ ہم سب کے لیئے اعزاز ہے۔ تقریب سے عائشہ ارم، انوار حسین خانزادہ، احمد نواز، محی الدین، رمیز راجہ, سید محمد ندیم، ارم ابراہیم، محی الدین، شبیرگل اور دیگر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایس او اے کی ممبر عائشہ ارم، اسلم خان دیسوالی نے حیدرآباد کی جانب سے ثناء علی کو یادگاری شیلڈز و گلدستے پیش کئے جبکہ تمام شرکاء نے انہیں انفرادی طور پر اجرک، گلدستے اور دیگر تحائف ہیش کیئے۔ آخر میں مہمان خصوصی ثناء علی نے تمام شرکاء بالخصوص حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیئی کو بہترین پروگرام آرگنائز کرنے پر مبارکباد پیش کی اور شرکاء کی آمد اور پذیرائی پر انکا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں جمشید احمد خان، محمود الحسن زئی، شعیب جیلانی،انیلا مہوش، محمد آصف، سید فاہم، محمد معاوز، سہیل شیخ، ندیم وزیر، شمیم نقوی، مسز امبر، فیصل خان، نقاش احمد، جاوید ڈیرو، ظہیرالدین اور دیگر نے شرکت کی۔



