گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GtCCI) نے اپنے نئے ممبران کے لیے ایک تفصیلی اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ممبران کو چیمبر کی ساخت، افعال، خدمات، سہولیات اور کاروباری برادری کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات سے روشناس کرانا تھا۔ اس سیشن میں تجارت، صنعت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں چیمبر کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

سیشن کے دوران نئے ممبران کو "ون ونڈو فیسیلیٹیشن سروسز” کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس کے ذریعے نادرا، پاسپورٹ، خدمت مرکز، ڈرائیونگ لائسنس، گپکو، ایف بی آر، سمیڈا اور ٹیڈاپ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر چیمبر کی جانب سے ممبران کو کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے، نیٹ ورکنگ بڑھانے اور تربیتی پروگراموں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب بھی دی گئی۔



