وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی بندش میں 24 اگست تک توسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے اسکول انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری شیڈول کے مطابق ہی ادارے کھولیں اور مقررہ تاریخ سے قبل اسکول کھولنے کی کسی بھی کوشش سے گریز کریں۔
یہ فیصلہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں پر یکساں لاگو ہوگا جس پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ والدین، طلبہ اور اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے سرکاری اعلامیے کا انتظار کریں۔
متعلقہ خبریں



