وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے تناظر میں تمام مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور ان تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کی جو بھی تفصیلات ہیں، وہ ضرور عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ان تینوں برادر ممالک نے پوری امتِ مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے جہاں دیگر مسلم ممالک کے لیے بھی دروازے بند نہیں کیے جا سکتے۔ یہ معاہدہ عالمِ اسلام کے اتحاد کی شروعات ہے، اور مسلم ممالک کے باہمی اختلافات بھی اسی پلیٹ فارم پر حل ہونے چاہئیں۔





