اگست 8, 2026

امید ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی کیونکہ ایرانی حکومت کے لیے اس تنازع کو زیادہ طویل عرصے تک جاری رکھنا ممکن نہیں۔ انہوں نے اپنے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور فوجی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے، جس کے ذریعے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔

دریں اثنا، ایران اس وقت عمان کی وساطت سے سفارتی سطح پر متحرک ہے اور آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے ایک قابلِ قبول معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ تاہم، ایرانی حکام کی جانب سے بارہا یہ واضح کیا جا چکا ہے کہ جنگ کے مستقل خاتمے اور تصفیے کے لیے فی الحال واشنگٹن کے ساتھ کوئی براہِ راست بات چیت جاری نہیں ہے۔