تحصیل حلقہ جوڑا میں منہاج یوتھ لیگ کا ایک اہم اور پُروقار تنظیمی اجلاس حاجی محمد یونس قادری کی رہائش گاہ ٹوپہ عثمان پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی سرپرستی حاجی محمد یونس قادری نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی رانا قیصر حسین تھے۔ اس موقع پر قاسم علی قادری، ڈاکٹر اجمل حسین سیفی، چوہدری اویس دلاور (صدر منہاج یوتھ لیگ)، عبداللہ شہیر انجم اور ناصر محمود سلطانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور تنظیم کے استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نجیب اکرم قادری نے کارکنان کی فکری تربیت اور تحصیلی سطح پر تنظیم سازی کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر اور اتحادِ امت کے عزم کے ساتھ ہوا۔





